اہم خبر: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا دورۂ ہند اکتوبر میں

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا دورۂ ہند اکتوبر میں

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اس وقت بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں۔ دو فریقی مذاکرہ کے بعد انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیر خارجہ کے ساتھ ان کی میٹنگ بے حد مثبت رہی۔ ساتھ ہی انھوں نے اعلان کیا کہ اکتوبر میں وزیر اعظم شیخ حسینہ ہندوستان کے دورے پر آئیں گی۔

تلنگانہ: بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے نظام آباد کا نام بدل کر اِندُر رکھنے کا کیا مطالبہ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرما پوری اَروند کا کہنا ہے کہ ان کے لوک سبھا حلقہ کے لوگ نظام آباد کا نام بدل کر اِندُر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ نظام آباد نام کو نحس مان رہے ہیں اور ضلع کا نام بدلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارہ اے این آئی کے مطابق رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اِندُر پاکیزہ نام ہے اور ہندو اور ہندوستان سے جڑا ہوا نام ہے۔

دہلی: سیلاب کا خطرہ بڑھا، کسان کالونی میں گھسا جمنا کا پانی

دہلی میں سیلاب کا خطرہ لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ جمنا کا پانی کشمیری گیٹ کے کسان کالونی میں داخل ہو گیا ہے۔

مشکل راہوں میں بھی مسکراتے ہوئے چلنا میں نے اپنے والد سے سیکھا: پرینکا گاندھی

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 75ویں یوم پیدائش پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”لوگوں کے ذریعہ میرے خلاف کہی جا رہی کہانیوں کو سننا اور اسے اپنے دل میں جگہ دینے کا فن میں نے اپنے والد سے سیکھا ہے۔” انھوں نے کہا کہ ”مشکل راہوں میں بھی مسکراتے ہوئے چلتے رہنا بھی میرے والد نے ہی مجھے سکھایا ہے۔”

بڑھتے عدم برداشت اور موب لنچنگ کے واقعات سے سماج کو خطرہ لاحق: منموہن سنگھ

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راجیو گاندھی کے 75ویں یوم پیدائش پر منموہن سنگھ نے کہا کہ بڑھتے عدم برداشت، فرقہ وارانہ پولرائزیشن اور موب لنچنگ کے واقعات کے سبب ہماری سیاست اور سماج کو نقصان ہو رہا ہے۔ ہمیں راجیو گاندھی کے راستے پر چلنا ہوگا۔ وہ (راجیو گاندھی) امن، اتحاد اور فرقہ وارانہ خیر سگالی کو فروغ دینے کے حامی تھے۔

منگل کی صبح چندریان-2 کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل

حیدرآباد: ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) نے منگل کے روز ایک اہم سنگ میل اس وقت طے کر لیا جب جب چندریان 2 خلائی گاڑی چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ 22 جولائی کو آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑی گئی یہ خلائی گاڑی 7 ستمبر کو چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ لینڈنگ کرے گی۔ اسرو نے پہلے ہی کہا تھا کہ چاند پر ہندستان کا دوسرا مشن چندریان۔2 منگل کو چاند کی مدار میں پہنچ جائے گا۔ پہلے 22 دن زمین کے مدار میں چکر لگانے کے بعد چندریان 2 نے 14 جولائی کی صبح 2.21 بجے اس کا چھ دن کاچاند کا سفر شروع کیا تھا اوراب چندریان 2 منگل کو چاند کے مدار میں پہنچ گیا ہے۔ زمین سے چاند تک کے سفر کے سیدھے راستے سے چاند کے مدار میں قائم کرنے کا مشکل عمل صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے کے درمیان انجام دیا گیا۔ اس کے لئے چاند کے پاس پہنچنے پر چندریان کے لکوئڈ انجن کو چالو کرکے چندریان کی سمت بدلی گئی۔

ذاکر نائک کو لگا زبردست جھٹکا، ملیشیا میں مذہبی تقریر کرنے پر پابندی عائد

ملیشیا میں مقیم اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کے لیے پریشانیاں دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ اب خبر ملی ہے کہ ملیشیا میں ان کی مذہبی تقریر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ملیشیائی میڈیا کے مطابق ذاکر نائک کی مذہبی تقریر پر ملک میں پابندی لگا دی گئی ہے۔ مقامی پولس کا کہنا ہے کہ قومی سیکورٹی کے مدنظر ذاکر نائک کی تقریر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

چھتیس گڑھ: وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ‘سدبھاؤنا دوڑ’ کو دکھائی ہری جھنڈی

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 75ویں یوم پیدائش پر رائے پور میں ‘سدبھاؤنا دوڑ’ کا انعقاد کیا گیا۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ہری جھنڈی دکھا کر اس دوڑ کا آغاز کیا۔

بالی ووڈ کی مشہور و معروف ہستی اور امراو جان جیسی فلموں میں میوزک کمپوزنگ کرنے والے مایہ ناز موسیقار محمد ظہور خیام ہاشمی کا 92 سال کی عمر میں ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ انھوں نے پیر کی شب آخری سانس لی اور اپنے پیچھے یادوں کا ایک بہترین جھروکہ چھوڑ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی طبیعت 11 اگست کو کافی خراب ہو گئی تھی جس کے بعد ممبئی کے سجوئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے پھیپھڑوں میں انفکشن ہو گیا تھا جس کا علاج آئی سی یو میں چل رہا تھا لیکن انھیں بچایا نہیں جا سکا۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: Qaumiawaz urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *