چدمبرم کی ضمانت کو ای ڈی کا چیلنج

فرزند کارتی کو راحت کی بھی مخالفت
نئی دہلی 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جمعرات کے دن دہلی ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے اور اُس سے خواہش کی ہے کہ سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم اور اُن کے فرزند کارتی چدمبرم کو ایرسیل ۔ میکسیس مقدمہ میں راحت رسانی سے گریز کیا جائے۔ چدمبرم فی الحال عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں قید ہیں جبکہ انھیں سی بی آئی نے 21 اگسٹ کو آئی این ایکس میڈیا کرپشن مقدمہ میں گرفتار کیا تھا۔ قبل ازیں چدمبرم اور اُن کے فرزند پر ایرسیل ۔ میکسیس مقدمہ کے سلسلہ میں خصوصی عدالت نے 2 فروری 2017 ء کو بری کردیا گیا تھا۔ ڈی ایم کے قائد اور سابق مرکزی وزیر مواصلات دیاندھی مارن، اُن کے بھائی کلا ندھی مارن اور دیگر کو سی بی آئی اور ای ڈی کے مشترکہ مقدمہ میں بری کردیا گیا تھا بعدازاں دونوں محکموں نے ایک ضمنی فرد جرم عائد کیا جس میں اِس اسکام میں چدمبرم کو نامزد کیا گیا۔ مقدمات غیر ملکی سرمایہ کاری فروغ بورڈ کی جانب سے 3,500 کروڑ روپئے کی ایرسیل۔ میکسیس کو منظوری کو جبکہ پی چدمبرم مرکزی وزیر فینانس تھے، بے قاعدگی قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا گیا تھا۔ کارتی چدمبرم کی لندن میں معاملتوں کی وجہ سے یہ کیس شروع ہوا جس میں پی چدمبرم بھی شامل کرلئے گئے کیوں کہ اُس وقت وہ وزیر فینانس تھے۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *