انجمن باشندگان بہار کے نونامزد عہدیداروں کے درمیان تقرری نامہ تقسیم

ابواللیث شیخ نائب صدر، پروفیسر اسلام شیخ اور وصی احمد شیخ جوائنٹ سیکرٹری نامزد

ممبئی : 23 اکتوبر (پریس ریلیز) آج شام 5 بجے انجمن باشندگان بہار کے مرکزی دفتر میں اراکین عاملہ کی ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں انجمن باشندگان بہار کے نائب صدر اور جوائنٹ سیکریٹری کو تقرری نامہ تقسیم کیا گیا، اس موقع پر ابواللیث شیخ کو نائب صدر بنایا گیا اور انہیں تقرری نامہ سونپا گیا جبکہ پروفیسر محمد اسلام شیخ اور وصی شیخ کو جوائنٹ سیکرٹری بنایا گیا اور انہیں بھی تقرری نامہ دیاگیا، اس موقع پر انجمن کے جنرل سیکرٹری محمود الحسن حکیمی نے کہا کہ الحمدللہ آج ہماری نئی کمیٹی مکمل ہوگئی اور اب نئے عزم اور نئے حوصلے کے ساتھ ہمیں کام کرنا ہے، ماضی میں کیا ہوا اور کیا نہیں اس سے قطع نظر ہمیں مستقبل پر نظر رکھ کر کام کرنا ہے، اس موقع پر نومنتخب خازن عظمت شیخ نے انجمن کو مضبوط اور فعال بنانے پر زور دیا، اس نشست کی صدارت سرپرست چیئرمین کمیٹی جابر حسین صدیقی نے کی جبکہ اراکین عاملہ میں سے لعل محمد شیخ، ارشد شیخ،افضل امام،نثار شیخ، رضوان شیخ،ڈاکٹر بدرالحسن بدر وغیرہ موجود تھے.

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: Baseerat Online

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *