خواتین صحت کیلئے بھی وقت دیں : گورنر

ٹی وی سیریلوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے یوگا کا مشورہ
حیدرآباد /31 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) گورنر شریمتی ٹی سوندرا راجن نے کہا کہ وہ گورنر ہی نہیں ہیں بلکہ ڈاکٹر بھی ہیں اور تلنگانہ عوام کیلئے مکمل صحت مند رہنے نیک توقعات رکھتی ہیں۔ آج جاگروتی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خواتین کیلئے اِسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب میں گورنر نے عوام سے کہا کہ انہیں درپیش کوئی بھی مسائل سے انہیں واقف کروائیں اور ان کی یکسوئی کیلئے کوشش کا تیقن دیا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو بہترین ساڑیوں اور طلائی زیورات سے جتنی دلچسپی ہوا کرتی ہے اتنی ہی خواتین کیلئے صحت بھی اہمیت کی حامل ہے۔ لہذا ساڑیوں کے انتخاب کیلئے ہی نہیں بلکہ یوگا کیلئے وقت دینے کا خواتین کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے خواتین سے خواہش کی کہ سیریلس دیکھنے اور وقت ضائع کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی موافق خواتین ذہن رکھتے ہیں اور خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے پروگراموں کو متعارف کرکے ان کو روبہ عمل لانے کے اقدامات کررہے ہیں۔ صدر تلنگانہ بی جے پی ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی ماں جن تکالیف سے دوچار رہیں وہ تکالیف خواتین کو پیش نہ آنے ‘ اُجوالا گیس اسکیم ‘ کو متعارف کیا ۔ علاوہ ازیں مرکزکی ‘ مُدرا اسکیم ‘ سے استفادہ کرنے والوں میں 70 فیصد خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمتوں کے حصول کی تلاش میں چکر نہیں کاٹنا چاہیئے بلکہ ملازمتیں فراہم کرنے کے موقف میں خواتین رہنا چاہیئے۔ اس موقع پر بی جے پی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *