قیادت ایک مقابلے کیلئے بھی بڑااعزاز :روہت

نئی دہلی۔یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی اوپنر روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ملک کے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ کیلئے کافی پرجوش ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستانی ٹیم اس میچ میں بھی 60 نشانات حاصل کرے گی۔ روہت نے گلابی گیند سے 22 نومبر کوشروع ہونے والے اس ڈے نائیٹ ٹسٹ کے ضمن میں پوچھے گئے سوال پر کہاکہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلیں گے۔ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کا تو پتہ نہیں لیکن میں خود اس میچ کیلئے بہت خوش ہوں۔ میں نے دلیپ ٹرافی میں گلابی گیند سے ایک میچ کھیلا تھا اور میرا تجربہ بہت اچھا رہا تھا۔زبردست فارم میں موجود اور جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو ٹسٹ سیریز میں تین سنچری بنانے والے روہت اسپورٹس برانڈ ٹروسکس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔ اس تقریب کے موقع پر روہت نے کہاکہ ہم کافی عرصے سے ڈے نائٹ ٹسٹ کا انتظار کر رہے تھے۔ ہمارا یہ انتظار اب ختم ہونے جا رہا ہے۔ امید ہے کہ ہم اس مقابلے میں بھی اچھا مظاہرہ کریں گے اور پورے 60 نشانات حاصل کریں گے۔ بی سی سی آئی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سامنے ایڈن گارڈنز میں ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلنے کی تجویز رکھی تھی جس پر بورڈ نے رضامندی ظاہرکردی ہے۔ دونوں ہی ٹیموں کا یہ پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ ہوگا۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی بھی اس میچ کے لیے تیار ہیں اور بی سی سی آئی کے نئے صدر سوروگنگولی اس مقابلے کیلئے کر کافی پرجوش ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف 3 نومبر کو شروع ہو نے والی تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے روہت نے کپتانی کے معاملے پر کہاکہ میرے لئے یہ معنی نہیں رکھتا ہے کہ مجھے ایک سیریز کے لئے یا ایک میچ کے لیے کپتانی ملی ہے۔ میرے لئے یہ بڑے فخرکی بات ہے کہ میں ہندوستان کی ٹیم کی کپتانی کر رہاہوں اور ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اسے میدان میں لے جا رہا ہوں۔ پھر چاہے کپتانی ایک میچ کی ہو یا ایک سریز کی ہو۔ محدود اوورزکے نائب کپتان اور اس ٹوئنٹی 20 سیریز کے کپتان روہت نے ساتھ ہی کہاکہ میں کبھی یہ نہیں سوچتا کہ مجھے ایک سیریز کے لئے کپتان بنایا گیا۔ مجھے جب بھی کپتانی دی جاتی ہے میں اس کے لیے تیار رہتا ہوں۔ ویسے بھی کپتانی کا مسئلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا ہے۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *