‘چدمبرم کو دواخانہ میں شریک کرنے کی ضرورت نہیں’

تہاڑ جیل میں صاف ستھرا ماحول، گھر میں تیار غذا، منرل واٹر فراہم کرنے کا حکم
نئی دہلی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ کو جمعہ کے روز مطلع کیا گیا کہ سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کو دواخانہ میں شریک کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ چدمبرم آئی این ایکس میڈیا کے رقمی ہیر پھیر کیس کے ضمن میں تہاڑ جیل میں قید ہیں اور اُنھوں نے ناسازی صحت کی بناء پر دواخانہ میں شریک کرنے کی استدعا کی تھی۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے چدمبرم کی صحت کا جائزہ لینے عدالت کے حکم کے مطابق کئے گئے معائنوں کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پڑھ کر سنائی جس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کے لیڈر کو کسی طبی اعتبار سے مخصوص ماحول میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جس پر مقدمہ کی سماعت کرنے والے جسٹس سریش کائٹ نے تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ چدمبرم کو صاف ستھرا ماحول، ان کے گھر میں تیار شدہ غذا، مینرل واٹر فراہم کیا جائے اور مچھروں سے محفوظ رکھا جائے۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

One thought on “‘چدمبرم کو دواخانہ میں شریک کرنے کی ضرورت نہیں’

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *