شہزاد پر بال ٹیمپرنگ کا الزام،فیس کا 50 فیصد جرمانہ

کراچی ۔2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی میں بال ٹمپرنگ کے الزام پر قوانین کے تحت سنٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اظہر علی اور سہیل خان کو بھی باضابطہ انتباہ دیا گیا ہے۔میدان کے امپائرز نے احمد شہزاد کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.14 کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائدکیا۔ ریفری سے سماعت کے دوران احمد شہزاد نے صحت جرم سے انکارکیا اورموقف اختیار کیا کہ گیند کی شکل فطری طور پر بگڑی اور وہ کسی ایسے کام میں ملوث نہیں ہوں گے جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہو، تاہم ان پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

(Visited 1 times, 1 visits today)
The Logical News

FREE
VIEW
canlı bahis