اہم خبر: بیلجیئم حملہ میں تین افراد زخمی

بیلجیم حملہ میں تین افراد زخمی

بروسیلز: بیلجیئم کے كاٹرج میں گھانا رہائشی کے حملہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے ہفتہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالہ سے یہ خبر دی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ویسٹ صوبہ فلینڈرز کے سرکاری وکیل نے بتایا کہ حملہ آور نے لوگوں پر چھڑی سے حملہ کیا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے، جس میں دو کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے، وہ گھانا کا رہنے والا ہے جو بیلجیئم میں رہ رہا تھا۔ حملے میں زخمی لوگ بھی غیر ملکی بتائے گئے ہیں لیکن ان کی شہریت کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور ذہنی طور سے صحیح اور تندرست ہے۔

جی ایس ٹی: فرضی انوائس جاری کرکے دیا 108 کروڑ روپئے کا دھوکہ

نئی دہلی: اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی مغربی دہلی کمشنری نے بغیر مال اور خدمات کی سپلائی کیے انوائس جاری کرکے سرکاری خزانہ کو 108کروڑ روپئے کا دھوکہ دینے والے ایک ریکٹ کا پتہ لگایا ہے۔ مرکزی وزارت خزانہ نے ہفتہ کو بتایاکہ یہ ریکٹ ‘رائل سیلس انڈیا ‘اور 27 دیگر فرضی کمپنیوں کو چلا رہا تھا اور ان کے نام پر انوائس جاری کرتا تھا۔ یہ سبھی 28 کمپنیوں کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں تھا۔ اس معاملہ میں دولوگوں کوگرفتار کرکے پٹیالہ ہاؤس عدالت میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے دونوں ملزمان کو 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

ملزمان 28 فرضی کمپنیوں کے نام سے فرضی انوائس بناکر جی ایس ٹی کے تحت ‘انپٹ ٹیکس کریڈٹ’ دلایا کرتے تھے جس سے سرکاری خزانہ کو ٹیکس کا نقصان ہو رہا تھا۔ انھوں نے تقریبا 900 کروڑ روپئے کا انوائس جاری کر کے حکومت کو 108 کروڑ روپئے کے ٹیکس دھوکہ دہی کا ملزم پایا گیا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ اس پورے ریکٹ میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے لوگوں تک پہنچنے کے لیے معاملہ کی مزید جانچ جاری ہے۔

میگ جنگی طیارہ گوا کے قریب حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ محفوظ

نئی دہلی: دوپہر میں معمول کے مطابق تربیتی پرواز کرنے والا ایک ایم آئی جی -29 کے، ٹواِن سیٹر طیارہ ڈابولم گوا میں نیول ایئربیس سے پرواز کرنے کے بعد پرندوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ پائلٹ نے دیکھا کہ بائیں جانب کے انجن سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں اور دائیں طرف والے انجن میں بھی آگ لگ گئی ہے۔ معاملے کی ایمرجنسی نوعیت کی وجہ سے طیارے کو قابو میں رکھنے کے معیاری طریقے کامیاب نہیں ہوئے اور پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو آبادی والے علاقوں کی طرف سے دوسری جانب موڑ دیا اور دونوں پائلٹ بحفاظت جہاز سے باہر کود گئے۔ بحریہ نے اس حادثے کی چھان بین کے لیے ایک انکوائری قائم کردی ہے۔ پائلٹ کیپٹن ایم شیوکھنڈ اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادو محفوظ ہیں۔ اس حادثے میں کسی بھی طرح کا جانی یا زمین پر کسی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: Qaumiawaz urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *