بکری چَرا رہی نابالغ بچیوں پر پلٹا ٹائلس سے لدا ٹرک، 6 کی دردناک موت

بہار میں گوپال گنج ضلع کے مادھو پور تھانہ حلقہ میں پیر کے روز ٹائلس سے لدا ایک ٹرک پلٹ گیا اور وہاں بکری چَرا رہی چھ بچیاں اس کے نیچے دب گئیں، جس سے ان کی موت ہو گئی۔ مادھو پور تھانہ کے انچارج رام بابو رام کے مطابق ”گوپال گنج سے ٹائلس لے کر ایک ٹرک سریا نریندر گاؤں سے گزر رہا تھا۔ سڑک پر حال ہی میں مرمت کا کام ہوا تھا۔ اسی عمل میں ڈرائیور کا ٹرک پر سے کنٹرول ہٹ گیا اور ٹرک سڑک کے کنارے پلٹ گیا۔”

تھانہ انچارج نے بتایا کہ ”دیہی لوگوں کے مطابق اس دوران وہاں کئی بچیاں بکری چَرا رہی تھیں اور سڑک کنارے بیٹھی ہوئی تھیں۔ اچانک ٹرک پلٹنے سے سبھی بچیاں اس کے زد میں آ گئیں۔ اس حادثے میں چھ بچیوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ لاشوں کو پولس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ سبھی مہلوکین کی عمر 10 سے 15 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔”

ذرائع کے مطابق کچھ بچوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ پولس کے افسر جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں ماتم پسرا ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق ٹرک اوور لوڈیڈ تھا اور جس راستے سے گزر رہا تھا، وہاں مٹی بچھانے کا کام چل رہا تھا۔ سڑک پر مٹی کا کام ہونے کے سبب اوور لوڈیڈ ٹرک کا پہیہ مٹی میں دھنس گیا اور وہ بے قابو ہو گیا۔

واضح رہے کہ پیر کو راجستھان کے بیکانیر میں ہوئے ایک زبردست سڑک حادثے میں بھی تقریباً 10 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 2 درجن کے قریب لوگ زخمی ہو گئے۔ بیکانیر کے قومی شاہراہ 11 پر ایک مسافر بس اور ٹرک کی ٹکر کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: Qaumiawaz urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *