سائنااور سندھو کو انڈیا اوپن میں سخت چیلنج

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق چمپئن پی وی سندھو اور سائنا نہوال کوہندوستان میں منعقد شدنی انڈیا اوپن میں مشکل ڈرا ملا ہے جبکہ ہندوستان میں کوروناوائرس کے 29 مریضوں کی توثیق ہونے کے بعد اس ٹورنمنٹ پر سب کی توجہ مرکوز ہیں۔ سندھو جنہوں نے 2017ء میں خطاب جیتا تھا وہ اس مرتبہ ٹورنمنٹ کا آغاز ہانگ کانگ کی حریف کھلاڑی چن یان لی کے خلاف کریں گی جس کے بعدکوارٹر فائنل میں ان کا سامنا کینیڈا کی مشل لی سے متوقع ہے۔دوسری جانب سائنا نہوال جنہوں نے 2015ء میں خطاب حاصل کیا تھا انہیں پہلے ہی مرحلہ میں چینی کھلاڑی پائی یی پو کا سامنا ہے جس کے بعددوسرے مرحلہ کیمقابلہ میں ان کی متوقع حریف کوریا کی سنگ جی یو ہوں گی۔ لندن اولمپکس میں ہندوستان کے لئے برونز میڈل حاصل کرنے والی سائنا متواتر چوتھی مرتبہ اولمپکس میں رسائی کی دوڑ سے باہر ہورہی ہیں لہٰذا انہیں اس ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہرہ کرنا ہوگا۔ یادرہے انڈیا اوپن کا 24 مارچ کو آغازہوگا۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

(Visited 5 times, 1 visits today)
The Logical News

FREE
VIEW
canlı bahis