سیمی فائنل بارش کی نذر،ہندوستان پہلی مرتبہ فائنل میں داخل

فائنل میں آسٹریلیا سے یوم خواتین کے موقع پر مقابلہ،دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 5رنز کی شکست

سڈنی۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ خاتون ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جمعرات کو ہونے والا سیمی فائنل مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد لیگ مرحلے کے دوران ٹیموں کی درجہ بندی میں سرفہرست رہنے کی وجہ سے ہرمن پریت کورکی ٹیم نے خطابی مقابلے میں اپنی جگہ بنا لی۔ گروپ اے کے پوائنٹ ٹیبل میں ہندوستانی ٹیم نے چار فتوحات سے آٹھ نشانات حاصل کئے تھے، وہیں گروپ بی میں انگلینڈ کی ٹیم تین فتوحات اور ایک شکست سے 6 پوائنٹس حاصل کئے۔ اسی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنائی۔ اس سے پہلے سال 2018 میں ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں تب انگلینڈ نے ہندوستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دی تھی ۔دوسرا سیمی فائنل بھی بارش سے متاثر رہا لیکن اس مقابلے میں دفاعی چمپین آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز اسکور کئے ۔جوابی اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم نے بارش کی مداخلت سے پہلے تک نشانہ کا شاندار تعاقب کیا اور اسکی کامیابی کے امکانات روشن تھے لیکن بارش کی وجہ سے مقابلے کو 13 اوورس تک محدود کرنے کیلئے علاوہ بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو آخری دواوورس میں 27 رنز کا نشانہ ملا ۔ڈین ویان کی وکٹ پر موجودگی نے جنوبی افریقی امیدوں کو برقرار رکھا تھا لیکن آخری اوورس میں ٹیم کو کامیابی کیلئے 19 بنانے تھے جہاں ویان نے دو چوکوں کی مدد سے13 رنز اسکور کئے ۔اننگز کے اختتام پر ویان 27 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 41 رنز بنائے ۔آسٹریلیائی کپتان میگ لینگ ان کی شاندار بیٹنگ پر مقابلے کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا جیسا کہ انہوں نے 49 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل اننگز میں ناٹ آوٹ 49 رنز اسکور کئے۔فائنل میں اتوار کو یوم خواتین کے موقع پر ورلڈکپ کا فائنل اب آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان ہوگا۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

(Visited 16 times, 1 visits today)
The Logical News

FREE
VIEW
canlı bahis