کورونا وائرس کے باوجود آئی پی ایل کے انعقاد کا امکان

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کوروناوائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کے کئی ایونٹ منسوخ اور ملتوی ہورہے ہیں لیکن رواں ماہ شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سب کچھ بہتر ہونے کی امید کی جارہی ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3500 سے زائد ہوچکی ہے لیکن آئی پی ایل کے ایونٹ کے منسوخ ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔ آئی پی ایل اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کی پوری امیدیں ہیں کیونکہ اس کے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے کی کئی ایک وجوہات ہیں جس میں سب سے پہلے تو اس ٹورنمنٹ میں شرکت کرنے والے بیرونی کھلاڑیوں کی تعدادکم ہونے کے علاوہ ان کا تعلق چند ایک ممالک سے ہی ہے۔ آئی پی ایل کا آغاز 29 مارچ کو ممبئی میں ہوگااور ہندوستان میںاس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 ریکارڈ کی گئی ہے جن میں 16 وہ سیاح ہیں جو اٹلی سے یہاں پہنچے ہیں ۔ علاوہ ازیں آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں جن کا تعلق 8 ٹیموں سے ان میں بیرونی کھلاڑیوں میں کوئی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے اور وہ ہندوستان کادورہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہندوستان میں آئی پی ایل کھیلنے کیلئے 60 بیرونی کھلاڑی آئیں گے جنکا تعلق آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہیکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے جب ان عزائم کااظہار کیا ہیکہ اولمپک شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی تو پھر اس کے برعکس آئی پی ایل ایک چھوٹا سا ٹورنمنٹ ہے وہ کیوں اپنے وقت پر منعقد نہیں ہوسکتا۔ آئی پی ایل کو مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کی ایک اور اہم وجہ براڈ کاسٹرس ہے۔ اسٹار اسپورٹس نے نشریات کے حقوق 16,347 کروڑ روپئے میں حاصل کئے ہیں اوراس میعاد 5 برسوں کیلئے ہیں۔ اشتہارات کے ذریعہ یہ ٹورنمنٹ کافی مقبول بھی ہوا ہے۔ دہلی ڈیر ڈیولس کے سی ای او ہیمنت دووا نے معاشیات کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہیکہ اسٹار اور بی سی سی آئی نے ہر چیز کا انشورنس کروایا ہے تاہم کوروناوائرس کی وجہ سے آئی پی ایل منسوخ ہوتا ہے تو تمام تیاریاں پہلے سے ہی مکمل ہوچکی ہے لیکن ایسا ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ آئی پی ایل کے ہرمقابلہ کو علحدہ طور پر انشورنس کیا گیا ہے اور بی سی سی آئی کے پاس اتنا وقت بھی نہیں ہیکہ وہ اس ٹورنمنٹ کو ملتوی کرتے ہوئے دوسری تاریخوں کا اعلان کرے۔ بی سی سی آئی بھی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے رہنمایانہ اصولوں کی پابندی کرے گا تاکہ کسی بھی طرح کے صحت کا بحران منظرعام پر نہ آسکے۔ یاد رہے بیرونی ملک سے آنے والے ہر شخص کی اسکریننگ کی جارہی ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابوپایا جاسکے۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

(Visited 10 times, 1 visits today)
The Logical News

FREE
VIEW
canlı bahis