اولمپک کوالیفائینگ راؤنڈز مکمل کرنے پر غور

کراچی۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی نے اگلے سال ہونے والے اولمپکس گیمز کے کوالیفائی رائونڈ کی نئی تاریخوں کے حوالے سے کھیلوں کی عالمی فیڈریشنز سے ٹیلی فونک رابطہ شروع کردیا جبکہ اپنے قانونی ماہرین سے بھی اس حوالے سے صلاح مشورے شروع کردیے ہیں۔ آئی او سی کے ذرائع نے کہا ہے کہ اس بارے میں تمام الحاق شدہ اولمپکس اسوسی ایشن سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہے۔ خواہش ہے کہ رواں سال اکتوبر سے ملتوی شدہ رسائی رائونڈ کا آغاز ان ہی ملکوں میں کیا جائے جو ان کے میزبان تھے۔ آئی او سی ان مقابلوں کو اپریل تک مکمل کروانا چاہتی ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں ایک سال کی تاخیر کے فیصلے سے دنیا کے ایتھلیٹوں میں اضطراب اور امید دونوں بڑھے ہوئے ہیںکیونکہ کورونا وائرس سے اس الجھن میں اضافہ ہواہے کہ اب کون کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے تسلیم کیا کہ ٹوکیو اولمپکس کو2021 تک ملتوی کرنے سے ایونٹ مزید مہنگا ہوجائے گا۔ منتظمین نے کہا ہے کہ اگلے سال تک اپارٹمنٹس ، ہوٹلوں ، نقل و حمل، سامان اور خدمات کی فراہمی کے لئے رضاکاروں کا خرچہ اوراولمپک ولیج کے حوالے سے اخراجات کئی گنا بڑھ جائیں گے۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

(Visited 13 times, 1 visits today)
The Logical News

FREE
VIEW
canlı bahis