کنیکا کپور سے جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑی محفوظ

نئی دہلی۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ووہان شہر سے نکلے جان لیوا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں پچاس ہزار سے زیادہ افراد کی جان لے لی ہے۔ ہندوستان میں بھی پچاس سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سبھی طرح کی کھیل سرگرمیاں ملتوی کردی گئی ہیں۔ اسی کے تحت بی سی سی آئی نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی ونڈے سیریز بھی مسنوخ کردی تھی لیکن اب اسی سیریز پر نئی معلومات سامنے آئی ہے۔یہ معلومات کورونا وائرس بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور اور جنوبی افریقہ کی ٹیم سے وابستہ ہے۔ یہ معاملہ اتنا سنگین ہے کہ اس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم کے 15 کرکٹروں کو جان پر بن آئی تھی۔ کوئنٹن ڈی کاک کی کپتانی والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے انہیں 15 کرکٹروں کی ہیلتھ اپ ڈیٹ آئی ہے۔ دراصل بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور کورونا وائرس مثبت پائی گئی تھیں اور اس دوران انہوں نے لکھنو میں کئی پارٹیوں میں بھی شرکت کی تھی۔ اس کے بعد جو لوگ بھی ان کے رابطے میں آئے تھے ان کے متعلق افراتفری مچ گئی کہ کہیںکورونا وائرس کی زد میں وہ سب بھی تو نہیں آگئے ہیں۔ وہیں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دھرمشالہ میں ہونے والا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دوسرا ون ڈے لکھنو میں کھیلا جانا تھا ، جس کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم شہر پہنچ گئی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور جس ہوٹل میں ٹھہری تھیں اسی ہوٹل میں جنوبی افریقی ٹیم کو ٹھہرایا گیا تھا۔ ایسے میں اس بات کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جارہا تھا کہ کہیں کرکٹروں کو بھی اس وبا نے اپنی زد میں نہ لے لیا ہو۔حالانکہ دورہ ملتوی ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے وطن لوٹ گئی تھی ، جہاں سبھی کھلاڑیوں اور معاون عملہ کو 14 دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اب جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے 14 دن کے قرنطینہ کی مدت پوری کرلی ہے۔ کسی میںکورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر شعیب مانجرا نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے احتیاطاً معائنے کروائے گئے تھے ، ان سبھی کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ یاد رہے کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں ابھی دو ہفتوں کا لاک ڈاون باقی ہے۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

(Visited 1 times, 1 visits today)
The Logical News

FREE
VIEW
canlı bahis