کورونا کی وجہ سے 8 آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی شادیاں ملتوی

ملبورن ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کے باعث 8 آسٹریلیائی کرکٹرز کی شادیاں ملتوی ہوگئیںہیں جن میں لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی شادی کی تقریب بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں جیکسن برڈ، مچل سوئپسن، اینڈریو ٹائی، ڈی آرسی شارٹ اور السٹر میکڈرموٹ کی شادیاں بھی اس صورتحال کے باعث ملتوی کردی گئی ہیں۔ ویمن کرکٹرز جیس جوناسن اور کیٹیلن فریٹ کی بھی شادی کی تقریب ملتوی ہوگئیں۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز اورگلین میکسویل کی شادی کی تقریب بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ کرکٹر پیٹ کمنز کے مطابق حالات معمول پر آنے کے بعد شادی کی تاریخ طے کروں گا۔ پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ اپنے ساتھیوں کا دکھ سمجھ سکتا ہوں جن کی شادیاں ملتوی ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کے کئی شعبوں میں اہم تقاریب ملتوی یا منسوخ ہوچکی ہیں۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

(Visited 1 times, 1 visits today)
The Logical News

FREE
VIEW
canlı bahis