کھلاڑیو ںکی تنخواہوں میں تخفیف کا کوئی ارادہ نہیں : بی سی بی

ڈھاکہ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ کی مالی حالت دوسرے بورڈزکے مقابلے میں بہت بہتر ہے، وہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کے بارے میں نہیں سوچ رہے، حالات معمول کے مطابق ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے کھیلوں کے میدانوں سے کئی معاشی مسائل بھی سامنے آرہے ہیں ، انگلش پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی ہورہی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور دیگر عملہ کی تنخواہوں میں کمی کے بارے ابھی نہیں سوچا ،انہیں امید ہے کہ ایسے اقدامات کی ضرورت نہیں پڑے گی۔نظام الدین نے کہا کہ حالات معمول کے مطابق ہونے کے بعد مزید لائحہ عمل طے کریں گے، دوسرے بورڈز کے مقابلے میں بنگلہ دیشی بورڈ بہتر موقف میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کوجون اور نیوزی لینڈ کو اگست میں دو دو ٹسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے لیکن آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کی سیریز کھیلے جانے کا امکان نہیں ہے۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

(Visited 14 times, 1 visits today)
The Logical News

FREE
VIEW
canlı bahis