سی آر پی ایف کی ایک بٹالین کے 135 جوان کرونا سے متاثر

سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مشرقی دلی میں تعینات ایک بٹالین کے 135 جوان اب تک کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی سی آر پی ایف عالمی وبا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) بن گئی ہے۔

سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ یہ سبھی جوان مشرقی دلی کے میور وہار فیس۔ 3 میں واقع نیم فوجی دستے کی 31 ویں بٹالین کے رکن ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں کافی تعداد میں اس انفیکشن سے متاثر مریضوں کے ملنے کی وجہ سے پورے احاطے کو سیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بٹالین کے کل 135 جوان کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس یونٹ سے 480 جوانوں کے سیمپل جانچ کے لئے لئے گئے تھے، جن میں سے 458 کے نتیجے آگئے ہیں اور 22 کے نتائج کا انتظار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بٹالین احاطے میں ایک موبائل ٹسٹ لیب قائم کی گئی ہے تاکہ سیمپلوں کا تیز رفتاری سے کلیکشن یقینی بنایا جاسکے۔ ساتھ ہی پورے احاطے کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان سبھی ارکان میں کورونا کی علامت یعنی ایسے مریض کو اس انفیکشن سے متاثر تو ہیں، لیکن اس کی علامات نظر نہیں آتی ہیں اور امید ہے کہ وہ لوگ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ ایک جوان کورونا سے ٹھیک ہوچکا ہے جبکہ 55 سالہ سب انسپکٹر محمد اکرام حسین کی منگل کو کورونا سے موت ہوگئی تھی۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: Qaumiawaz urdu

(Visited 2 times, 1 visits today)
The Logical News

FREE
VIEW
canlı bahis