کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں کیا ہو رہا ہے؟ دیکھیے تصویری جھلکیاں

کورونا وائرس کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن ہے۔ وبا کے اس دور میں ہم نے دنیا بھر سے چند بہترین تصاویر کا انتخاب کیا ہے۔

Tom Jacobs / Reuters برطانوی ایتھلیٹ ڈیسری ہینری لندن کے ایک گالف کورس میں ٹریننگ کر رہی ہیں۔ کورونا کے باعث دنیا بھر میں کھیل کے میدان سنسان ہیں۔ ہینری نے سنہ 2016 کے ریو اولمپکس میں چار سو میٹر کی رکاوٹوں کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ Miquel Benitez / Getty Images سپین کے دارالحکومت بارسلونا میں حال ہی میں لاک ڈاؤن میں چند نرمیوں کا اعلان کیا گیا ہے اور بچوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر عائد پابندی بھی عارضی طور پر اٹھا لی گئی ہے۔ سپین میں بچے اب دن میں ایک گھنٹے کے لیے والدین کے ہمراہ گھروں سے باہر آ کر کھیل کود سکتے ہیں۔ Dan Kitwood / Getty Images لندن میں صحت کے شعبے سے منسلک اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے فن پارے۔ یہ فن پارے مقامی آرٹسٹ پیٹر لیورسیج نے تیار کیے ہیں۔ Amit Dave / Reuters انڈیا کی ریاست احمد آباد میں طبی عملے کے اہلکار ایک تعمیراتی پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کا درجہ حرارت چیک کر رہا ہے۔ Raneen Sawafta / Reuters فلسطین کے مغربی کنارے کی گلیوں میں مشہاراتی نامی شخص سحری کے اوقات میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ڈرم بجا رہا ہے۔ Joe Giddens / PA Media کیپٹن ٹام مورے کے نواسی بینجی لگ بھگ ایک لاکھ 20 ہزار کارڈز کے درمیان کھڑی ہیں۔ یہ کارڈ ان کے دادا کی سالگرہ کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے بھیجے گئے ہیں۔ جنگ عظیم دوم کے ویٹرن ‘کیپٹن ٹام’ نے حال ہی میں کورونا سے نمٹنے کے لیے صحت کے ادارے این ایچ ایس کے لیے لاکھوں پاؤنڈ امداد دی ہے۔ Nic Bothma / EPA-EFE جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں ایک بچہ اپنے پالتو کتے کے ہمراہ جانوروں کے کلینک میں داخلے کا منتظر ہے۔ Steven Watt / Reuters لندن میں دریائے تھیمز کے اوپر قوس قزاح کا ایک منظر

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

source: bbc.com/urdu

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: BBC Urdu

(Visited 1 times, 1 visits today)
The Logical News

FREE
VIEW
canlı bahis