گاندھی ہاسپٹل کے اسٹاف پر آج ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھول نچھاور کئے جائیں گے

حیدرآباد(تلنگانہ): کورونا وائرس جو ایک خطرناک بیمار ی ہے۔ اس بیماری سے انسان کی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس بیماری کو روکنے کیلئے ڈاکٹرس اور پولیس اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ شہر کا مشہور سرکاری دواخانہ گاندھی ہاسپٹل کے اسٹاف پر ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان پر آج 9 بجے صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھول نچھاور کئے جائیں گے۔

یہ پھول انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کی جانب سے نچھاور کیئے جائیں گے۔ گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجو راؤ نے ہاسپٹل کے تمام ڈاکٹرس، نرسس، اسٹاف اور پولیس عملہ کو ہدایت دی کہ وہ اپنے پورے یونیفارم میں مذکورہ وقت ہاسپٹل میں حاضر رہیں۔

TheLogicalNews

Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by TheLogicalNews. Publisher: The Siaset Daily Urdu

(Visited 1 times, 1 visits today)
The Logical News

FREE
VIEW
canlı bahis